اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی امریکی کانگریس کی منظورشدہ قراردادیں ویٹو کردیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مئی میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ویٹو پاور استعمال کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کیا تھا۔
دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں امریکا کی شرکت کے خلاف کانگریس کا منظور کردہ مسودۂ قانون ویٹو کردیا تھا۔
اب انہوں نے تیسرے موقع پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی امریکی کانگریس کی منظورشدہ قراردادیں ویٹو کردی ہیں۔
/129
27 جولائی 2019 - 06:17
News ID: 964680

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو کردیں۔